ناک کیا ہے؟
ناک قوتِ شامہ یعنی سونگھنے کا آلہ ہے۔ جس طرح ہم کانوں سے سنتے اور زبان سے چکھتے اور آنکھوں سے دیکھتے ہیں۔ اسی طرح ہم ہوا کے ذریعہ ناک سے خوشبو یا بدبو کی تمیز کرتے ہیں۔ نیز دماغ اپنے فضلات بھی ناک ہی کے ذریعہ خارج کرتا ہے، اگر ایسا نہ ہو تو دماغ گندہ اور خراب ہو جائے۔ ناک کے امراض تو بہت سارے ہیں لیکن یہاں صرف ایک مرض کا بیان معہ علاج لکھا جاتا ہے جو بہت عام ہے۔
نکسیر پھوٹنا
مشہور نام: نکسیر پھوٹنا
ڈاکٹری نام: ایپسٹیکسس (Epistaxis)
طبی نام: رعاف
ویدک نام: رکت پت
تعریف و اسبابِ مرض
ناک کی رگیں خون سے پُر ہو کر پھٹ جاتی ہیں۔ اس کے بہت سے اسباب ہیں۔ چنانچہ اکثر نوجوان لڑکیوں کو ایامِ ماہواری سے پیشتر کبھی کبھی نکسیر پھوٹا کرتی ہے۔ تیز بخاروں میں بھی نکسیر پھوٹ آتی ہے۔
علاماتِ نیک و بد
بڑھاپے میں نکسیر کا آنا، نیز سر کے زخم و دمہ سے نکسیر کا پھوٹنا نہایت ہی خطرناک ہوتا ہے اور چونکہ تیز بخار اور ذات الجنب میں بطور بحران آتی ہے وہ پیامِ صحت و تندرستی لاتی ہے۔ لہٰذا اس کو بند کرنے کی کوشش نہ کریں۔
نیز اگر نکسیر میں خون برنگِ سیاہ نکلتا ہو۔ اسے بھی بند نہ کریں۔ ہاں جب حد سے زیادہ خون نکلے تو بند کرنے میں مضائقہ نہیں ہے۔
🏥 مفت چیک اپ اور تیار دوا کے لیے رابطہ کریں
:اگر آپ یا آپ کا کوئی عزیز اس شدید درد میں مبتلا ہے، تو مستند رہنمائی اور چیک اپ کے لیے سندھ دواخانہ تشریف لائیں
مفت چیک اپ: آپ ہمارے دواخانے پر آ کر اپنا تفصیلی چیک اپ کروا سکتے ہیں اور مرض کے مطابق تیار شدہ خالص دیسی ادویات حاصل کر سکتے ہیں۔
سندھ دواخانہ، محلہ احمد پورہ، چوک فرنیچر مارکیٹ، طاہر صدیقی اسٹریٹ، نزدیک شرقپور چوک سے قلعہ روڈ، شیخوپورہ
رابطہ نمبر / واٹس ایپ: 03023400023
ای میل: mhaseebjutt56@gmail.com

0 Comments